Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

محبت مکاں ہے محبت مکیں ہے

امیر بخش صابری

محبت مکاں ہے محبت مکیں ہے

امیر بخش صابری

MORE BYامیر بخش صابری

    محبت مکاں ہے محبت مکیں ہے

    یہی میری دنیا یہی میرا دیں ہے

    یہ باغِ ارم سے بھی بڑھ کر حسیں ہے

    تیرا کوچہ اے جاں عرش بریں ہے

    میری ہر نگاہ نے ہے ہر سمت دیکھا

    دو عالم میں کوئی نہ تجھ سا حسیں ہے

    فضا بار ہر سو ہے تاروں کی دنیا

    چلے آؤ ایسے میں کوئی نہیں ہے

    یہ ان کی عنایت یہ ان کا کرم ہے

    میں ہوں دور جتنا وہ اتنا قریں ہے

    محبت کے سجدوں میں وصلِ خدا ہے

    یہ مستی میں مستوں کی گاتی ہے جبیں ہے

    کبھی تو خدا را اٹھا دیجے چلمن

    یہ مانا تو ہی یار پردہ نشیں ہے

    ہیں شرمندہ شمس و قمر تیرے آگے

    تو وہ ہے حسین اور تو وہ مہ جبیں ہے

    امیرؔ حزیں کوئی مانے نہ مانے

    میرا کتبہ بس تیرا روئے مبیں ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے