Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

چھوڑ واعظ نہ پارسائی کر

امیر بخش صابری

چھوڑ واعظ نہ پارسائی کر

امیر بخش صابری

MORE BYامیر بخش صابری

    چھوڑ واعظ نہ پارسائی کر

    در پہ ساقی کے جبہ سائی کر

    وقتِ نزع وہ سامنے آئے

    روح نکل کر تو پیشوائی کر!

    منزلِ یار کا پتہ پاؤں

    دردِ دل اٹھ تو رہنمائی کر

    بحرِ طوفان میں گھر گئی کشتی

    نا خدا بن کے نا خدائی کر

    ہاتھ آئے گی دولتِ کونین!

    کوئی جاناں کی بس گدائی کر

    جان جائے تو ان کے قدموں میں

    میری بخت رسا رسائی کر

    بیٹھ کر ان کی رہ گذر میں امیرؔ

    اپنی پلکوں سے تو صفائی کر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے