آپ آئے نہ داد خواہی کو
آپ آئے نہ داد خواہی کو
راستے ڈھونڈھتے ہیں راہی کو
جو تیرے در کے ہو گیے آقا
کیا سمجھتے ہیں بادشاہی کو
تیری مستوں کے پاؤں میں دیکھا
تختِ شاہی کو کج کلا ہی کو
دل گیا جس طرف چلی جاں بھی
ڈھونڈھتا ہوں ادھر کے راہی کو
ٹھوکروں سے تمہارے دیوانے
روندھتے تخت و تاجِ شاہی کو
یار پہلو میں تھا نہ دیکھا امیرؔ
کیا کہوں اپنی کم نگاہی کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.