Font by Mehr Nastaliq Web

ساقی نظر نظر سے شرابِ نظر پلا

امیر بخش صابری

ساقی نظر نظر سے شرابِ نظر پلا

امیر بخش صابری

MORE BYامیر بخش صابری

    ساقی نظر نظر سے شرابِ نظر پلا

    کوثر اثر پلا یا قیامت اثر پلا

    اے پیر میکدہ ہو تیرے میدکدہ کی خیر

    اک جامِ مستیٔ مئے کوثر اثر پلا

    میں مانگتا نہیں مجھے بھر بھر کے جام دے

    تلچھٹ پلا دے یا مجھے اک چلو پھر پلا

    توبہ شکن گھٹائیں کیا چھائی ہیں جھم کر

    اب مہر خم کو توڑ کر اور جھوم کر پلا

    تشنہ لبی سے کیا کہوں ساقیٔ دلنواز

    دم ٹوٹنے لگا ہے نہ اب دیر کر پلا

    ساقی پلا دے آج مجھے اس مقام کی

    دیکھوں جدھر کو تو ہی تو ہو جلوہ گر پلا

    در پہ امیرِؔ صابری مدت سے ہے پڑا

    صابر بس آج صدقۂ گنجِ شکر پلا

    مأخذ :
    • کتاب : کلام امیر صابری (Pg. 50)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے