ارماں کا میرے خون کیا تو کیا کرے
دلچسپ معلومات
یہ غزل گیا کے لٹریری کلب میں 1898ء کے دوران منعقدہ ایک مشاعرے میں پڑھی گئی تھی، اس مشاعرے میں فارسی اور اردو دونوں زبانوں کے مصرعِ طرح دیے گئے تھے، اردو مصرعِ طرح „کیا شکر کوئی نعمت حق کا ادا کرے“ تھا، مشاعرے میں پڑھی گئی غزلوں کو بابو رام پرشاد اور شرر گیاوی کی نگرانی میں اور شیخ محمد حسین کے اہتمام سے 4 مارچ 1899ء کو مطبع محمدی، گیا سے 28 صفحات پر شائع کیا گیا۔
ارماں کا میرے خون کیا تو کیا کرے
شوخی کا تیرے خون نہ تیری حیا کرے
کہتا گلوئے نیم بریدہ ہے تیغ سے
قاتل سے کہہ دو اور کوئی دوسرا کرے
آخر نکل پڑے میری آنکھوں سے اشک امیرؔ
شیشہ میں بند کوئی کہاں تک رہا کرے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.