میرے سجود اور ہیں میرا قیام اور ہے
میرے سجود اور ہیں میرا قیام اور ہے
ان کے قعود اور ہیں ان کا سلام اور ہے
اس کی مراد اور ہے اس کا کلام اور ہے
میرا کلام اور ہے میرا پیام اور ہے
میری شراب اور ہے میرا مذاق اور ہے
میرے مزاج اور ہیں میرا یہ جام اور ہے
میرا سوال ز آسماں اس کا جواب زریسماں
رقص و سرود اور ہے گردشِ جام اور ہے
لالہ و گل میں ہے شراب کیف و سرور اور مزید
ساقی نے دی جو پی گیا پینا حرام اور ہے
تیرا ہی نام ہے بلب دل میں تری ہی یاد ہے
میرا یہ حال اور ہے گردشِ جام اور ہے
اس کا دماغ اور ہے اس کا شعور اور ہے
میرے اصول اور ہیں میرا نظام اور ہے
سازِ حیات اور ہے سوزِ ممات اور ہے
ذوقِ سرود اور ہے شوقِ مقام اور ہے
تدبیر میری کم نہیں تقدیر کچھ ہی اور ہے
جامِ شراب اور ہے گردشِ جام اور ہے
طالب ہی کیا ضعیف ہے مطلوب اور ضعیف ہے
اس کا مقام اور ہے میرا مقام اور ہے
ان کا بیان حل طلب میری خموشی حل کشا
صبر و رضا کا ساتھ ہو اس کا مقام اور ہے
- کتاب : بادۂ کہن (Pg. 80)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.