Font by Mehr Nastaliq Web

ایسی ویسی اس نے ہم کود ی نہیں ہے دی نہیں

انور انبوری

ایسی ویسی اس نے ہم کود ی نہیں ہے دی نہیں

انور انبوری

MORE BYانور انبوری

    ایسی ویسی اس نے ہم کو دی نہیں ہے دی نہیں

    ظرف اپنی ایسی ویسی پی نہیں ہے پی نہیں

    ساقیا میں بعدِ توبہ میکدہ آیا بھی ہوں

    لے قسم جام و سبو کی پی نہیں ہے پی نہیں

    اس کا دامن جس نے پکڑا، کیا نہیں اس نے دیا؟

    میکدہ سے تو ہی لوٹا پی نہیں ہے پی نہیں

    تنگنائی میکدہ کی ورنہ ہم اٹھتے بھی تھے

    ہم جو سمٹے پھر بغاوت کی نہیں ہے کی نہیں

    ساقی کوثر کا دامن تھام لے پھر تھام لے

    چیخ اٹھ اے تشنہ کام اب پی نہیں ہے پی نہیں

    دور رس ہوں نکتہ داں اور حل کشا پھر بھی مگر

    طبع وطینت ہے گزیدہ سی نہیں ہے سی نہیں

    شیخ نے جو برہمن سے بات کی میخانے میں

    وہ کہاں آگے بڑھیں گے پی نہیں ہے پی نہیں

    باعثِ مجبوری عادت جو میخانہ گیا

    ساقیٔ محشر ادا نے دی نہیں ہے دی نہیں

    نا اہل سے ہوگیا رشتہ ہمارا اے کلاں

    ناز اس پر ہے نصیحت لی نہیں ہے لی نہیں

    اس نے پی ہے اس نے پی ہے میں نے حقا پی نہیں

    ساقیا تو ہی پلا دے پی نہیں ہے پی نہیں

    میں ہوں انورؔ راہ بھٹکا راہبر کوئی نہیں

    کچھ نصیحت آپ نے بھی کی نہیں ہے کی نہیں

    مأخذ :
    • کتاب : بادۂ کہن (Pg. 82)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے