مل گیا آپ کا نقش پا مل گیا
مل گیا آپ کا نقش پا مل گیا
کامیابی کا ہر راستہ مل گیا
ذرہ ذرہ مری خاک کا زر بنا
فضلِ خالق سے وہ کیمیا مل گیا
آپ کی اک نظر مجھ پہ کیا پڑ گئی
میرے دل کا ہر اک مدعا مل گیا
محفلیں بن گئیں میری تنہائیاں
آپ کی یاد کا سلسلہ مل گیا
اور کیا چاہیے میرے احساس کو
آپ کی دید کا آئینہ مل گیا
ارشدؔ امداد ملنے لگی غیب سے
بے سہارا تھا میں آسرا مل گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.