جسے غم کے پَر بھاؤ کا غم نہیں
جسے غم کے پَر بھاؤ کا غم نہیں
جہاں میں کوئی ایسا رستم نہیں
جھلس جائے گا اس سے من کا کنول
کرودھ ایک شعلہ ہے شبنم نہیں
ہوس کے دو راہے پہ سنسار میں
ملن بھی جدائی ہے سنگم نہیں
پر کشن ہے پت جھڑ کے نرمان کا
یہ جیون بہاروں کا موسم نہیں
جو جیون کی راہوں پہ بھٹکائے من
اندھیرے سے وہ روشنی کم نہیں
ستم پر ستم گر سے سہما رہے
ستم سے یہ احساس بھی کم نہیں
خزاں میں تو سب کچھ تھے ارشدؔ مگر
بہاروں میں کچھ بھی کہیں ہم نہیں
- کتاب : ابرنیسان (Pg. 205)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.