خود کو یوں ذیشان بنا
خود کو یوں ذیشان بنا
سلطاں کا سلطان بنا
انجانوں کی بستی میں
اپنی اک پہچان بنا
کٹیا کا افسوس نہ کر
کٹیا کو ذیشان بنا
ہوگی گلوں کی افزائش
گلشن کو گلدان بنا
اپنی دنیا کے ہاتھوں
عقبیٰ کا سامان بنا
شہ کی غلامی کی برسوں
تب جا کے سلطان بنا
مہماں بننے کی خاطر
اوروں کو مہمان بنا
اس کی غلامی ہے شاہی
شہ کا جو مہمان بنا
- کتاب : ابرنیسان (Pg. 118)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.