Font by Mehr Nastaliq Web

اونڈھیل ساقی ہو جو کچھ شراب شیشے میں

اشرف الدین فیضیؔ

اونڈھیل ساقی ہو جو کچھ شراب شیشے میں

اشرف الدین فیضیؔ

اونڈھیل ساقی ہو جو کچھ شراب شیشے میں

ہے سب بھرا لطف شباب شیشے میں

شراب دینا اگر نا گوار ہے ساقی

ڈوبو کے ایک ہی دے دے کباب شیشے میں

میری زباں ہو قلم خنجر رواں سے ابھی

نہ ہو جو خلد کی مٹی کا جواب شیشے میں

نہ آئیں شیخ یہاں دخت رز کو ہے پردہ

لجائی بیٹھی ہے عزت مآب شیشے میں

مئے طہور کے فیضیؔ بہت ہوئے اوصاف

منگا تو دیجیے وہ تھوڑی حباب شیشے میں

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے