قدرتِ حق کا آئینہ ہوں میں
قدرتِ حق کا آئینہ ہوں میں
سب کی نظروں میں گو برا ہوں میں
خاکساری نے اوج بخشا ہے
چشمِ عالم کا توتیا ہوں میں
ضعف سے پاؤں بڑھ نہیں سکتے
شوق کہتا ہے رہنما ہوں میں
رند مشرب ازل سے ہوں ساقی
گو دکھانے کو پارسا ہوں میں
ہمدمؔ آتا نہیں سمجھ میں کچھ
کون سے باغ کی فضا ہوں میں
- کتاب : حقیقتِ توحید (Pg. 61)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.