جو تم ہو مرے دل میں تو دل یہی ہے
جو تم ہو مرے دل میں تو دل یہی ہے
یہی گھر ہے لیلیٰ کا محمل یہی ہے
تیرا دوست میرا عدو دل یہی ہے
ترا بسمل اور میرا قاتل یہی ہے
رہ عشق میں جس جگہ گر پڑا میں
کہا ضعف نے تیری منزل یہی ہے
وہ صورت تصور سے ہٹنے نہ پائے
ترا حسن اے عشقِ کامل یہی ہے
کمالِ طلب ہے جو خود ہو وہ طالب
وہ کھینچ آئے خود جذبِ کامل یہی ہے
جیسے شیشہ سمجھا ہے اے محتسب تو
نہ توڑ اس کو ظالم مرا دل یہی ہے
نہیں اس کو دشوار کچھ قتل کرنا
میں ہوں سخت جاں سخت مشکل یہی ہے
میرے ناتواں دل کو دیکھا تو بولے
ہلا دے گا جو عرش وہ دل یہی ہے
یہ لعنت ملامت کا ہے پتلا ہمدمؔ
کہا میری رحمت کے قابل یہی ہے
- کتاب : حقیقتِ توحید (Pg. 64)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.