مانا اس دنیا میں آخر ہر بشر جانے کو ہے
مانا اس دنیا میں آخر ہر بشر جانے کو ہے
گویا یہ بھی مدرسہ کچھ اپنے سکھلانے کو ہے
زندگی اور موت یہ دونوں معلم ہیں بڑے
ایک سکھلانے کو ہے اک راہ دکھلانے کو ہے
سیکھنا ہو جو تجھے سیکھ لے اب وقت ہے
ورنہ پھر چھٹی کا گھنٹہ جلد بج جانے کو ہے
حفظ کر لے آخرت کے تو سبق کو جلد تر
موت تجھ کو یاں سے پھر یک دم میں لے جانے کو ہے
- کتاب : حقیقتِ توحید (Pg. 65)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.