میں نے اس بت کی سینے سے لگائی تصویر
میں نے اس بت کی سینے سے لگائی تصویر
شرم کے مارے پسینہ میں نہائی تصویر
اس کی تصویر سے میری جو ملائی تصویر
ایسی چسپاں ہوئی چھوٹی نہ چھٹائی تصویر
جس کی آنکھوں میں صنم تری سمائی تصویر
پھر نہ اس کو کسی محبوب کی بھائی تصویر
جس طرف دیکھتا ہوں تو ہی نظر آتا ہے
ہے ان آنکھوں میں تیری یار سمائی تصویر
دیکھا رہ گیا صورت کو وہ حیراں ہو کر
جس کو یک بار تیری یار دکھائی تصویر
آئینہ دیکھ کے حیراں ہے شبیۂ جاناں
اللہ رے تری جلوہ نمائی تصویر
سیکڑوں رنگ سے خاکہ پہ اتارا خاکہ
پر نہ تیری سی مصور سے بن آئی تصویر
سیر عالم کے مرقع کی کیا ہے ہمدمؔ
پر کہیں یار کی مانند نہ پائی تصویر
- کتاب : حقیقتِ توحید (Pg. 53)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.