لذتِ عشق کی قسم حسن کے ناز اٹھا کے دیکھ
لذتِ عشق کی قسم حسن کے ناز اٹھا کے دیکھ
اے دل کسی کا ہو کے رہ یا اپنا اسے بنا کے دیکھ
حاصلِ عشق چھوڑ دے حسرتِ دل کا خون کر
ان کی خوشی کے واسطے اپنی خوشی مٹا کے دیکھ
ناصح کی سب نصیحتیں واعظ کے ہوش ہوں گے گم
ان کی طرف تو ناز سے ایک بار مسکرا کے دیکھ
ناصح ہٹا نصیحتیں پہلے ذرا ادھر تو آ
آ دل کی مرے آڑ لے پردۂ حسن اٹھا کے دیکھ
وہ رعبِ حسن تھا کہ دل ڈرتا تھا کہتے مدعا
اور شوق کی یہ کیفیتیں آگے قدم بڑھا کے دیکھ
بادۂ عشق میں ذرا حسن کا عکس ڈال دے
سارے جہاں پہ چھاؤں گا ساقی مجھے پلا کے دیکھ
ایک بار جس کا ہوگیا، ہوگیا اس کا عمر بھر
ممکن نہیں یہ مٹ سکے ہمدمؔ کو آزما کے دیکھ
- کتاب : حقیقتِ توحید (Pg. 60)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.