سرِّ حق ہم میں چھپا تھا مجھے معلوم نہ تھا
سرِّ حق ہم میں چھپا تھا مجھے معلوم نہ تھا
ہائے کیسا میں جدا تھا مجھے معلوم نہ تھا
رب ارنی کی دعا حق سے کیا کرتا تھا
نحن اقرب جو کہا تھا مجھے معلوم نہ تھا
خود احد شکل محمد میں ہوا تھا ظاہر
در حقیقت وہ خدا تھا مجھے معلوم نہ تھا
بار ہا فضل وہ اپنا مجھے دکھلا تا تھا
میں تو غفلت میں پڑا تھا مجھے معلوم نہ تھا
جستجو علم معانی کی عطاؔ کرتا تھا
دل میں سب گج بھرا تھا مجھے معلوم نہ تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.