دیکھی ہے شکل خواب میں کس لالہ فام کی
دیکھی ہے شکل خواب میں کس لالہ فام کی
آنکھوں کو نیند کس نے الٰہی حرام کی
دن تو ترے فراق کا گزرا بصد الم
سر پر اب اور ایک بلا آئی شام کی
پردے یہاں تو پڑتے ہیں آنکھوں پر نزع میں
چلمن اٹھے گی دیکھئے کب ان کے بام کی
ساقی کا ہاتھ بھی نہ بڑھا تھا کہ چل بسے
حسرت دل حزیں میں رہی ایک جام کی
کیسے کہیں گے راز کی باتیں بھلا عزیزؔ
پروا کسے ہے خستہ دلوں کے کلام کی
- کتاب : sukhanwaran-e-qasaba-e-kada (Pg. 248)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.