Font by Mehr Nastaliq Web

دیر میں کعبہ میں یا جا کے کلیسا دیکھیں

عزیز حسن

دیر میں کعبہ میں یا جا کے کلیسا دیکھیں

عزیز حسن

MORE BYعزیز حسن

    دیر میں کعبہ میں یا جا کے کلیسا دیکھیں

    سخت حیراں ہیں کہاں پر ترے جو یا دیکھیں

    روز کہتا ہے جنوں سر بہ گریباں کیا ہو

    آؤ بھی چل کے ذرا دامن صحرا دیکھیں

    دل جو ہے خانہ اللہ وہ کرتا ہے خراب

    عشق کی آپ ذرا حرکتِ بے جا دیکھیں

    تم تو جانبازی عشاق بہت دیکھ چکے

    ہم بھی اب آپ کا اعجاز مسیحا دیکھیں

    آج ہم مرکے ترے عشق سے باز آتے ہیں

    اور پھر کس کے بندھے سر پہ یہ سہرا دیکھیں

    نام میرا ہی نکل آئے گا عشاقوں میں

    اپنی زلفوں کا اگر آپ سیاہا دیکھیں

    پتلیاں یہ ہیں کہ ہے عکس کسی کے قد کا

    کیا چھپائے ہے میری آنکھ کا پردا دیکھیں

    لے کے دل جاتے ہیں بازار حسیناں میں عزیزؔ

    آج بک جائے کہ رہ جائے یہ سودا دیکھیں

    مأخذ :
    • کتاب : sukhanwaran-e-qasaba-e-kada (Pg. 247)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے