کیا قلم میرا لکھے حال و مقام درویش
کیا قلم میرا لکھے حال و مقام درویش
ہے زمانے کے سوا رنگِ کلام درویش
جانتے ہیں کہ صحو اور محو ہے کیا چیز
پی لیا جب سے صبح ہم نے جو جامِ درویش
سیر فی اللہ و الی اللہ ذن اللہ الحق
ہے طریقت میں سلوک ایک نظام درویش
منتقل ہوتے ہیں مرتے نہیں مردانِ خدا
دونوں عالم سے نہاں کب ہے دوام درویش
نہ ہو بہلولؔ طلب گار کرامت اصلا
خود شناسی و خدا دانی ہے کام درویش
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.