Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ترے غم سے مل رہا ہے مجھے ہر طرح سہارا

بہزاد لکھنوی

ترے غم سے مل رہا ہے مجھے ہر طرح سہارا

بہزاد لکھنوی

MORE BYبہزاد لکھنوی

    ترے غم سے مل رہا ہے مجھے ہر طرح سہارا

    یہی درد زندگی ہے، یہی موج ہے کنارا

    تجھے کس طرح سے پاؤں بڑی دور ہے کنارا

    مری زندگی اک آنسو تری زندگی ستارا

    مرے عشق کا سفینہ ہے عجیب کشمکش میں

    کبھی چھٹ گیا کنارا کبھی مل گیا کنارا

    مجھے وہ جگہ بتا دو جہاں سر جھکا سکوں میں

    مجھے وہ نظر بتا دو جو سمجھ سکے اشارا

    تری آرزو نے کھویا مجھے کر کے تیرا جویا

    تری یاد نے ڈبویا ترے غم نے پارا اتارا

    ابھی تک وہی تپش ہے ابھی تک وہی خلش ہے

    ابھی تک سلگ رہا ہے وہی عشق کا شرارہ

    ترا ذکر میرا ایماں، تری فکر دین میرا

    تری یاد میرا عالم ترا غم مرا سہارا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے