Font by Mehr Nastaliq Web

داشتہ چھیڑ کرتے ہیں زلفِ دوتا سے ہم

دیبی پرشاد بشاش

داشتہ چھیڑ کرتے ہیں زلفِ دوتا سے ہم

دیبی پرشاد بشاش

MORE BYدیبی پرشاد بشاش

    داشتہ چھیڑ کرتے ہیں زلفِ دوتا سے ہم

    آفت کو مول لیتے ہیں کالی بلا سے ہم

    نکہت سے گل کے ناک میں ہے تجھ بغیر دم

    اور دل میں ہو رہی ہیں خفا بھی صبا سے ہم

    آفت ہی تجھ پہ ڈھائیں گی یہ بے نیازیاں

    جب داد اپنی چاہیں گے اے بتِ خدا سے ہم

    لاتی نہیں ہے اب جو تیری زلف کی شمیم

    لڑتے ہیں بات بات پہ بادِ صبا سے ہم

    آواز دل دھڑکنے کی کیا کم ہے دوستو

    عادی جو چونکنے کے ہوں بانگِ درا سے ہم

    پکڑا گیا تو ہاتھ ہی میں اس نگار کے

    یہ ہتھکنڈے بھی سیکھیں گے زرد خاں سے ہم

    نسخہ میں گر لکھے گا نہ تو شربتِ وصال

    مر جائیں گے طبیب تو تیری دوا سے ہم

    بگڑا یہ شب کو وہ کہ میری جان پہ اپنی

    ہارے سنا سنا کے بتِ بے وفا سے ہم

    کیوں اب نہیں وہ کرتے ہیں دل شکنی حریقؔ

    یہ بت جو کہتے تھے نہیں ڈرتے خدا سے ہم

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے ہنود (Pg. 18)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے