ہوس و حرص کے سانچے میں جو ڈھل جائے گا
ہوس و حرص کے سانچے میں جو ڈھل جائے گا
آدمیت کی حدوں سے وہ نکل جائے گا
وقت اب بھی ہے گئے دن کی تلافی کرلو
ورنہ یہ وقت بھی ہاتھوں سے نکل جائے گا
شعلے نفرت کے جو بھڑکے ہیں انہیں سرد کرو
ورنہ اس آگ میں ہر آدمی جل جائے گا
حسنِ اخلاق سے ہر قلب کو کرلو تسخیر
یہ وہ جادو ہے جو ہر قلب پہ چل جائے گا
اے بشیرؔ آپ زمانے کا بھروسہ نہ کریں
وقت کے ساتھ زمانہ بھی بدل جائے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.