Font by Mehr Nastaliq Web

بگڑ گئے ہیں جو کام اس کو یوں سنوارے جا

بشیرالدین اصدقی

بگڑ گئے ہیں جو کام اس کو یوں سنوارے جا

بشیرالدین اصدقی

MORE BYبشیرالدین اصدقی

    بگڑ گئے ہیں جو کام اس کو یوں سنوارے جا

    پکارے جام میرے بندے مجھے پکارے جا

    خطا ہوئی تو ہوئی اب بھی دل سے نادم ہو

    گنہ کے بوجھ کو توبہ سے تو اتارے جا

    دعائیں کرتا ہے جب کوئی بندہ عاصی

    تو شرم آتی ہے کہتے ہوئے کنارے جا

    بھنور کا خوف نہ کریں بچاؤں گا تجھ کو

    شکستہ ناؤں کو دریا سے پار اتارے جا

    خبر ہے سب کی مجھے مدعا نہ کر ظاہر

    بس اتنا کام ہے تیرا مجھے پکارے جا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے