دل ادھر بے چین ہے اور وہ ادھر انجان ہے
دل ادھر بے چین ہے اور وہ ادھر انجان ہے
گومگو میں زندگی ہے کشمکش میں جان ہے
آپ کا یہ عارضِ مطلق نہیں قرآن ہے
بات یہ ایمان کی ہے یہ مرا ایمان ہے
آپ پر سب کچھ لٹا دینا کوئی مشکل نہیں
پہلے بھی آسان تھا اب بھی مجھے آسان ہے
ایسے لوگوں کی بیاںؔ تعریف کوئی کیا کرے
دل غنی ہو تو گدا اپنی جگہ سلطان ہے
- کتاب : سرودِ روحانی (Pg. 216)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.