ہار پھر میرے گلے کا شام فرقت ہوگئی
ہار پھر میرے گلے کا شام فرقت ہوگئی
چار دن کی چاندنی او بے مروت ہوگئی
جز کفن کچھ لے گیا کوئی نہ قاروں کے سوا
اس نے کیا فقرہ دیا جو ساتھ دولت ہوگئی
بزم سے اپنی اٹھا کر بزم کو خوش تو ہوئے
پر نہ سمجھے ہائے وہ کس کی یہ ذلت ہوگئی
- کتاب : ماہنامہ مشورہ، آگرہ (Pg. 416)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.