حکم رونے کا شب ہجر جو ہم دیتے ہیں
حکم رونے کا شب ہجر جو ہم دیتے ہیں
جوشِ طوفاں کی خبر دیدۂ نم دیتے ہیں
گو شب ہجر میں وہ رنج و الم دیتے ہیں
میری اوقات سے لیکن مجھے کم دیتے ہیں
کیوں طلب جان کی اے جان جہاں ہے مجھ سے
پھر وہ لیتے نہیں جو اہل کرم دیتے ہیں
تیری رفتار مٹاتی ہے نشانِ ہستی
خبر ملک عدم نقش قدم دیتے ہیں
یہ بھی دیتے نہ اگر ان سے شکایت کیا تھی
شکر کرتا ہوں جو وہ نعمتِ غم دیتے ہیں
- کتاب : ماہنامہ مشورہ، آگرہ (Pg. 411)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.