Font by Mehr Nastaliq Web

کسی کے حسن کا اعجاز ہوں میں

بیدار شاہ وارثی

کسی کے حسن کا اعجاز ہوں میں

بیدار شاہ وارثی

MORE BYبیدار شاہ وارثی

    کسی کے حسن کا اعجاز ہوں میں

    کہ سربستہ حدیث راز ہوں میں

    نیاز عشق شان ناز ہوں میں

    جہان راز جان راز ہوں میں

    ازل سے تا ابد منزل ہے میری

    یہاں تک مائل پرواز ہوں میں

    خرد کی گتھیوں میں ایسا الجھا

    کہ اب تک وقف سوز و ساز ہوں میں

    جو گونجا تھا کبھی ساز ازل پر

    وہی نغمہ وہی آواز ہوں میں

    میں مرنے کے لئے پیدا ہوا ہوں

    اسی انجام کا آغاز ہوں میں

    تمنائے دل بیدارؔ تم ہو

    خدا و ناخدائے ناز ہوں میں

    مأخذ :
    • کتاب : آئینۂ احساس

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے