Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ترے کرم کی ہمیں التجا نہیں کرتے

نہاد سندیلوی

ترے کرم کی ہمیں التجا نہیں کرتے

نہاد سندیلوی

MORE BYنہاد سندیلوی

    ترے کرم کی ہمیں التجا نہیں کرتے

    وہ کون ہیں جو ترا آسرا نہیں کرتے

    یہ کیوں کہیں کہ ہم ان کا گلہ نہیں کرتے

    کہ اپنی جان سے بیزار کیا نہیں کرتے

    خموش ہم ہیں شکایت ذرا نہیں کرتے

    کسی کا حال مگر یوں سنا نہیں کرتے

    شکن جبیں کی مٹے تھی کہ حشر تک کے لئے

    ہم اب خموش ہیں کوئی گلہ نہیں کرتے

    یہ اتفاق کہ دل آج ہنس دیا اپنا

    یہ پھول روز چمن میں کھلا نہیں کرتے

    کہیں ہیں داغِ تمنا کہیں ہیں ناز کے زخم

    نشانیاں تری دل سے جدا نہیں کرتے

    دوا نہ تھی تو کوئی درد ہی نہ دینا تھا

    دیا ہے درد تو پھر کیوں دوا نہیں کرتے

    ہے ان کا ضبط تحمل ہے ان کا صبر ان کا

    فغاں سے جو کبھی لب آشنا نہیں کرتے

    نہاد گل کی ہنسی پر لرز رہا ہے یہ دل

    کہ دن خوشی کے کی سے وفا نہیں کرتے

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 302)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے