Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

نام کی تیرے جھلک تک نہیں افسانے میں

نہاد سندیلوی

نام کی تیرے جھلک تک نہیں افسانے میں

نہاد سندیلوی

MORE BYنہاد سندیلوی

    نام کی تیرے جھلک تک نہیں افسانے میں

    ہوشیاری ہے غضب کی ترے دیوانے میں

    آتش حسن کے جلوے ہیں اگر شمع کے ساتھ

    آتش عشق کے شعلے بھی ہیں پروانے میں

    آہ اک کھینچ کے اب چپ ہوں کہ ممکن نہ ہوا

    اختصار اور غمِ عشق کے افسانے میں

    دل شکستہ تھا بھلا اشک مرے کیا تھمتے

    مئے رکی ہے کہیں ٹوٹے ہوئے پیمانے میں

    بھر دے خوش رنگیٔ مئے بھی نگہ لطف کے ساتھ

    اپنے پیمانے سے ساقی مرے پیمانے میں

    جلوۂ حسن کی تابانی پیہم کے نثار

    بجلیاں کوند رہی ہیں مرے کاشانے میں

    تیرے وحشی کی نگاہوں سے تو کوئی دیکھے

    بستیاں سیکڑوں آباد ہیں ویرانے میں

    قدر دل خاک نہیں ورنہ میں پاتا ہوں نہادؔ

    عقل کونین آہ ہشیار سے دیوانے میں

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 303)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے