Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

عشق کے ہاتھوں غم فرقت کا ساماں دیکھ کر

نہاد سندیلوی

عشق کے ہاتھوں غم فرقت کا ساماں دیکھ کر

نہاد سندیلوی

MORE BYنہاد سندیلوی

    عشق کے ہاتھوں غم فرقت کا ساماں دیکھ کر

    چونک چونک اٹھتا ہوں میں خواب پریشاں دیکھ کر

    سانس جب لیتا ہوں میں رہ رہ کے تھراتی ہے لو

    دل لرزتا ہے چراغ شام ہجراں دیکھ کر

    آنے والے قبر پر ان بکھرے بالوں کو سمیٹ

    روح گھبرائی مری زلف پریشاں دیکھ کر

    اشک گرتے ہیں ستارے ٹوٹتے ہیں باربار

    کانپتا ہے دل شب تاریک ہجراں دیکھ کر

    ہے بہت نزدیک اس منزل سے رسوائی کی حد

    چاکِ داماں سےملے چاکِ گریباں دیکھ کر

    آج اپنی کامیابی پر محبت کو ہے ناز

    مسکرا اٹھا کوئی چاک گریباں دیکھ کر

    زلزلے میں ہے زمیں دنیائے دل کی اے نہادؔ

    صبح محشر کو شریک شام ہجراں دیکھ کر

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 304)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے