عذر آنے میں بھی پاس بلاتے بھی نہیں
عذر آنے میں بھی پاس بلاتے بھی نہیں
باعثِ ترک ملاقات بتاتے بھی نہیں
مجھ سے لاغر تری آنکھوں میں کھٹکتے تو رہیں
تجھ سے نازک مری آنکھوں میں سماتے بھی نہیں
خوب پردہ ہے کہ چلمن سے لگے بیٹھے ہیں
صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں
ہوچکا قطع تعلق تو جفائیں کیوں ہیں
جس سے مطلب نہیں رہتا ہے ستاتے بھی نہیں
دیکھتے ہی مجھے محفل میں یہ ارشاد ہوا
کون بیٹھا ہے اسے لوگ اٹھاتے بھی نہیں
منتظر ہیں دمِ رخصت کہ یہ مرجائے تو جائیں
پھر یہ احسان کہ ہم چھوڑ کے جاتے بھی نہیں
کم سنی کا یہ تقاضہ کہ جنازے پہ مرے
پاس آتے بھی نہیں ہاتھ لگاتے بھی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.