Font by Mehr Nastaliq Web

تڑپتے ہیں انہیں غیروں کی چاہت ایسی ہوتی ہے

داغ دہلوی

تڑپتے ہیں انہیں غیروں کی چاہت ایسی ہوتی ہے

داغ دہلوی

MORE BYداغ دہلوی

    تڑپتے ہیں انہیں غیروں کی چاہت ایسی ہوتی ہے

    خدا کی شان ہے ایسوں کی حالت ایسی ہوتی ہے

    جب آنکھوں سے لگاتا ہوں تو چپکے چپکے ہنس ہنس کر

    تری تصویر بھی کہتی ہے صورت ایسی ہوتی ہے

    ابھی تو کھیل سمجھے ہو مگر ایک دن بتا دیں گے

    قیامت اس کو کہتے ہیں قیامت ایسی ہوتی ہے

    ہماری شکل تیرے غم میں پہچانی نہیں پڑتی

    بگڑ جاتی ہے صورت بھی مصیبت ایسی ہوتی ہے

    نہ نکلے عالم بالا تک ایسا چاند سا چہرا

    انہیں کافر بتوں میں ایک صورت ایسی ہوتی ہے

    ذرا سی بات پر اے داغؔ تم ان سے بگڑ بیٹھے

    اسی کا نام الفت ہے محبت ایسی ہوتی ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے