Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

گر عاشق سے شرماتے ہو تو آنکھ میں بیٹھو پردہ ہو

اعجاز احمد نوشہؔ

گر عاشق سے شرماتے ہو تو آنکھ میں بیٹھو پردہ ہو

اعجاز احمد نوشہؔ

MORE BYاعجاز احمد نوشہؔ

    گر عاشق سے شرماتے ہو تو آنکھ میں بیٹھو پردہ ہو

    اس سے طرفہ اور ہے گوشۂ دل میں اترو پردہ ہو

    بام پہ آیا چاہتا ہے بن ٹھن کے آج وہ رشکِ قمر

    دامنِ ابر سے منہ ڈھانکیں مہر و مہ کہہ دو پردہ ہو

    مردم دیدہ آنکھ نہ ڈالو میری غیرت حور عیں پر

    پردۂ مژگاں روبرو چھوڑو اُس کو نہ دیکھو پر وہ ہو

    رخ سے نقاب اٹھا تو دیکھ نہ نظر کی تاب کہ دیکھے

    کھول کے مکھڑا بزم میں آؤ پر دہ کھولو پردہ ہو

    شاید گل لگ جائےچمن میں تانہ کہیں نرگس کی نظر

    غنچے کے گھونگٹ میں چھپا ہو شاخ سے نکلو پردہ ہو

    لیلائے نگہ سے مردم چشم اُس شوخ کے گویا کہنے میں

    عاشق پردہ ور کی نگہ سے گوشے میں ہو پردہ ہو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے