Font by Mehr Nastaliq Web

بے وجہ ہے آثار شبِ ماہ نہیں آج

فائق بہاری

بے وجہ ہے آثار شبِ ماہ نہیں آج

فائق بہاری

MORE BYفائق بہاری

    بے وجہ ہے آثار شبِ ماہ نہیں آج

    آئے گا مقرر مرا وہ ماہ جبیں آج

    آیا جو پئے فاتحہ وہ طفل حسیں آج

    ہے ناز پہ کیا کیا مرے مدفن کی زمیں آج

    ہشیار رہو بلبلو ڈر ہے یہ مجھ کو

    پھر دام بچھائے نہ ہو صیاد کہیں آج

    پابند غم ہجر ہوں احسان ہو تیرا

    اے جان جو تو تن سے نکل جائے کہیں آج

    اک حال پہ دیکھا نہ کسی کو کبھی میں نے

    تھا کون سا آباد جو ویران نہیں آج

    مرتا ہوں ارے اب بھی تو چلمن کو اٹھا دے

    شرما نہیں للہ بُت پردہ نشیں آج

    گلزار و مئے و ساغر و محبوب گل اندام

    موجود ہیں سب ہائے پہ ساقی ہے نہیں آج

    کیوں خانۂ دل میں نہ ہو عشرت کا سر انجام

    مدت پہ ہے مہمان مرا وہ طفل حسیں آج

    ہے غرق شفق برق بھی ہوتا ہے دھوکا

    سیندور سے ہے یار کی جو لال جبیں آج

    لوٹوں میں مزا خوب شب وصل کا فائقؔ

    آ جائے مرے گھر میں جو وہ ماہ جبیں آج

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے