جب کسی دن کوئی میرا میہماں ہوجائے گا
جب کسی دن کوئی میرا میہماں ہوجائے گا
میزباں دل ہوگا اور سینہ مکاں ہوجائے گا
راز سر بستہ عیاں ہو کر رہے گا ایک دن
جب ترقی پر مرا سوز نہاں ہوجائے گا
زینت خانہ بنے گا وہ گل رعنا اگر
صحن خانہ میرا صحن گلستاں ہوجائے گا
ہے یقیں مجھ کو کہ اب عکس جبین ناز سے
ایک دن روشن مرا قلب تپاں ہوجائے گا
خانۂ دل جلوہ گاہِ یار بن جائے گا اب
وہ مکاں ہو کر بھی رشک لا مکاں ہوجائے گا
جور گلچیں سے خزاں کے ظلم و استبداد سے
آہ کب آزاد صحن گلستاں ہوجائے گا
آرہی ہے میرے دل میں اک بہار بے خزاں
میرا سینہ فخرؔ! اب رشک جناں ہوجائے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.