Sufinama

میں یہیں کروں گا سجدے میرا سر یہیں جھکے گا

فنا بلند شہری

میں یہیں کروں گا سجدے میرا سر یہیں جھکے گا

فنا بلند شہری

MORE BYفنا بلند شہری

    میں یہیں کروں گا سجدے میرا سر یہیں جھکے گا

    مری بندگی کا مرکز تیرا آستاں رہے گا

    میں فدا ہوں تجھ پہ جاناں تیرے در سے کیوے اٹھوں

    جو ملا نہیں حرم سے تیرے در سے وہ ملے گا

    مری بندگی کا حاصل تیری اک نظر ہے جاناں

    تیری ایک نظر سے مجھ کو میرا مدعا ملے گا

    تیرا فیض فیضِ رحمت تیرا در گناہ پوشی

    وہ چھٹے گا قید غم سے تیرے در پہ جو مٹے گا

    جو خدا کی جستجو ہے کرو جستجوئے صابر

    چلو صابری گلی میں وہیں پر خدا ملے گا

    بڑی عظمتیں ملیں گی تیری عاشقی میں جاناں

    جو نظر ملا کے تجھ سے مئے عاشقی پئے گا

    تیرے در کا ہوں بھکاری مجھے اپنا صدقہ دے دے

    میری جھولیاں بھریں گی تو اگر کرم کرے گا

    نہ دوئی کا رنگ ہوگا نہ خودی رہے گی باقی

    تیرے رخ سے میرے جاں یہ حجاب جب ہٹے گا

    میں ہوں صابری قلندر مجھے کیا غرض کسی سے

    میرے دل میں نور بن کر غم صابری رہے گا

    فناؔ ہو کے تیرے در پر ایسا آئینہ بنوں گا

    مجھے دیکھ لے گا جو بھی تیرا جلوہ دیکھ لے گا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے