عشق دیوانہ وار تم سے ہے
عشق دیوانہ وار تم سے ہے
مری ہستی کو پیار تم سے ہے
داغ دل کی بہار تم سے ہے
ان گلوں پہ نکھار تم سے ہے
دونوں عالم نثار تم پہ ہیں
دونوں عالم کو پیار تم سے ہے
یاد رکھنا مجھے خدا کے لیے
التجا غم گسار تم سے ہے
ہم غریبوں کو یاد رکھنا ضرور
ہم غریبوں کو پیار تم سے ہے
تم پہ ہو جاؤں گا فناؔ ایک دن
میرا قول و قرار تم سے ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.