دکھائے گی محبت خواب کتنے
دکھائے گی محبت خواب کتنے
اس ایک دریا میں ہیں سیلاب کتنے
نئی پابندیاں ہر روز ظالم
تری محفل کے ہیں آداب کتنے
حسابِ میکدہ دے مجھ کو ساقی
ہیں کتنے تشنہ لب سیراب کتنے
خزاں نے فصلِ گل کی آڑلے کر
اجاڑے گلشنِ آداب کتنے
لیے سینے میں ساحل کی تمنا
سفینے ہوگئے غرقاب کتنے
الٰہی ڈال دے کوئی مصیبت
میں دیکھوں ہیں مرے احباب کتنے
فنا ؔدنیائے فانی پر نہ اترا
یہ ظلمت کھا گئی مہتاب کتنے
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلداٹھارہویں (Pg. 241)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.