Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مائل نگاہ یار ہوئی ہے شکار پر

فانیؔ گورکھپوری

مائل نگاہ یار ہوئی ہے شکار پر

فانیؔ گورکھپوری

مائل نگاہ یار ہوئی ہے شکار پر

کیا تولتا ہے مرغ دلِ بے قرار پر

گل خندہ زن ہیں باغ میں عشق ہزار پر

کیوں ہو غم و سرور خزاں و بہار پر

سننا پڑا یہ شکر غمِ روزگار پر

کیا عشق ہے کہ آنکھ پڑی غیر یار پر

وعدے کی رات آنکھ میں آکر رکا ہے دم

پہرا امید کا ہے در انتظار پر

بام خیال خام بنانے لگی امید

بنیاد سست وعدئہ بے اعتبار پر

دل زلف وخط میں ہے کہ لیا ناز و غمزہ نے

شبہ تو مجھ کو ہے انھیں دوتین چار پر

تنہا دل اس کے غمزے سے کیا پیش پاسکے

وہ بِنوٹی۴؎ تو بھاری ہے سو پر ہزار پر

تعریف ہورہی ہے نگاہ بلند کی

کیا منھ کی کھائی ہے گلۂ روزگار پر

جاتے ہیں سر سے صاحب دل راہِ شوق میں

اس کا گواہ ہے سر منصور دار پر

دیکھا کیے نگاہ لڑانا رقیب سے

شب بھر ہماری آنکھ رہی چشم یار پر

مٹی تو اپنے چاہنے والے کو دیجیے

اب سے بھی خاک ڈالیے دل کے غبار پر

طے کر رہا ہے شوق میں فانیؔ رہ فنا

آسن جما ہے ابلق لیل و نہار پر

مأخذ :
  • کتاب : دیوان فانی
  • اشاعت : Second

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے