Sufinama

بشکل نقشِ قدم رفتۂ خرام ہوں میں

فانیؔ گورکھپوری

بشکل نقشِ قدم رفتۂ خرام ہوں میں

فانیؔ گورکھپوری

MORE BYفانیؔ گورکھپوری

    بشکل نقشِ قدم رفتۂ خرام ہوں میں

    خدا جو چاہے تو اب فائزالمرام ہوں میں

    سمندِ عمرِ رواں غافلوں سے کہتا ہے

    نہ پائے گرد بھی کوئی وہ تیز گام ہوں میں

    کسی کے غم میں ہمیشہ بجھا ہی رہتا ہوں

    چراغ گور غریباں کا وقت شام ہوں میں

    جنوں کا سلسلہ چمکا ہے میری وحشت سے

    جنابِ عشق کا روشن ہے جس سے نام ہوں میں

    یہ پائے مالوں سے کہتا ہے اس کانقش قدم

    پڑا ہوا ہوں مگر محشرِ خرام ہوں میں

    خدا پناہ میں رکھے تمھارے اَبرو سے

    یہ کہہ رہا ہے ہر اک تیغِ بے نیام ہوں میں

    یہ بے خودوں سے تری چشم مست کہتی ہے

    کہو شراب اگر عشق کو تو جام ہوں میں

    وہ رشک مہر لب بام سے یہ کہتا ہے

    نہ ہو غروب وہ خورشید طرفِ بام ہوں میں

    یہ کہہ رہی ہیں وہ آنکھیں جم و سکندر سے

    جو روئے یار کا آئینہ ہو وہ جام ہوں میں

    مزا ہوا جو پکارا کسی نے دشمن کو

    نکل کے میں نے کہا آپ کا غلام ہوں میں

    مأخذ :
    • کتاب : دیوان فانی
    • اشاعت : Second

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے