Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اے وائے جب سے سایہ فگن ہے ہمائے عشق

فرد پھلواروی

اے وائے جب سے سایہ فگن ہے ہمائے عشق

فرد پھلواروی

MORE BYفرد پھلواروی

    اے وائے جب سے سایہ فگن ہے ہمائے عشق

    شاہی کو کھو کے اور ہوئے ہم گدائے عشق

    ہم رسم و راہ عشق سے واقف نہ تھے کبھی

    دکھلایا تیرے حسن نے ہم کو بلائے عشق

    آباد تھا یہ دل کہ جو ویرانہ اب ہوا

    دل کے خراب کرنے کو تھی یہ بنائے عشق

    اے خود پرست سنگ دلی ہم سے اس قدر

    اے کاش تو بھی ہووے صنم مبتلائے عشق

    کیا سود زیرِ سر ہو اگر بالش ہما

    اے فردؔ سر کو کر چکے جب ہم فدائے عشق

    مأخذ :
    • کتاب : Al-Mujeeb, Phulwari Sharif (Pg. 24)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے