فاضل شاہ کالے کر نام
فاضل شاہ کالے کر نام
سنو حقیقت کہے غلام
دل سوں سنو حقیقت ساری
ایک حقیقت سب موں ساری
آپ سنے اور آپ سناوے
کیا کہیے کچھ کہا نہ جاوے
وہی سمیع بصیر علیم
ناہیں اس کا کوئی سہیم
لکان ولم یک ما ھو شیئاً
وھو الا آن کما کان کہیا
غیر کہاں سے دیکھ پیارے
آپ ہی آپ ہے ہر ہر جارے
- کتاب : جواہرِ تصوف (Pg. 14)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.