Font by Mehr Nastaliq Web

کہنے کوں یہ درجے تین

فاضل الدین قادری بٹالوی

کہنے کوں یہ درجے تین

فاضل الدین قادری بٹالوی

MORE BYفاضل الدین قادری بٹالوی

    کہنے کوں یہ درجے تین

    ایک حقیقیت جان یقین

    ہر درجے کا حکم پہچان

    تا ہوویں توں ذوالعرفان

    ہر درجے کا نام جدا ہے

    ہر درجے کا کام جدا ہے

    ہر ہر نام کے معنی اور

    ہر معنی کا اور ہے طور

    کہیں ہے اللہ کہیں رحمان

    کہیں سلام کہیں سبحان

    کہیں علیم، سمیع، بصیر

    کہیں مرید، کلیم، قدیر

    کہیں ہے ہادی کہیں غفار

    کہیں مُذل کہیں قہار

    کہیں ہے احد کہیں ہے احمد

    کہیں ہے واحد کہیں محمد

    کہیں ہے شاہد کہیں مشہود

    کہیں ہے حامد کہیں محمود

    کہیں ہے عابد کہیں معبود

    کہیں ہے ساجد کہیں مسجود

    ہر ہر نام کا جانو شان

    حفظِ مراتب لازم جان

    یہ جو تینوں ہوئے بیان

    خاص وجوب قدم کی جان

    ہے معبودی ان سوں خاص

    کرو عبادت با اخلاص

    مأخذ :
    • کتاب : جواہرِ تصوف (Pg. 17)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے