پیر ہمارا شاہ جیلانی
پیر ہمارا شاہ جیلانی
جس کا ناہیں کویو ثانی
سرِ نبی کا نور علی کا
واقف راز خفی و جلی کا
امر اس کا ہے امراللہ
اسم اس کا ہے اسم اللہ
ذات صفات کا نہہ بیان
فھو الجامع کل الشان
جد اپنی کاہے وہ نائب
عقل اور مکر سوں ہے وہ غائب
دینِ نبی کا ان سوں روشن
قدم ان کا ہے سب کی گردن
سب ولیوں کا ہے سردار
غوث الاعظم قطبِ مدار
فردا لیس کمثلہِ احدٌ
بحر لیس لفضلہِ ابدٌ
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
الحقنا با الرحمت و معہٗ
- کتاب : جواہرِ تصوف (Pg. 64)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.