پیدا ہے سوز دل کا مرے آفتاب میں
پیدا ہے سوز دل کا مرے آفتاب میں
ہے عکس داغ دل کا مرے ماہتاب میں
شرب خمر حرام ہے الا شراب عشق
تحلیل اس کی لکھتے ہیں حافظؔ کتاب میں
دل کو پھنسا کے زلف دوتا میں تمہارے ہم
آرام اپنا کھو کے پڑے کس عذاب میں
یہ تیغِ ابرواں تیرے قاتل کریں گے کیا
جب سے کھچے ہیں تہلکہ ہے شیخ و شاب میں
اعجازِ عیسوی کرو آکر کے مہرباں
فضلوؔ ہوا فراق سے بس اضطراب میں
- کتاب : Al-Mujeeb, Phulwari Sharif (Pg. 17)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.