ہے ولولہ و جوش پہ یہ جانِ حزیں آج
ہے ولولہ و جوش پہ یہ جانِ حزیں آج
نالوں سے میرے کیوں نہ ہلے عرش بریں آج
دل شوق میں دیدار کے بے چین ہے کل سے
دکھلا دے خدا مجھ کو مدینہ کی زمیں آج
آنکھوں کا مرے لحظہ بہ لحظہ ہے اشارہ
پلکوں سے بہاروں میں مدینہ کی زمیں آج
ہے تجھ سے یہ ہی عرض مری بار الٰہا
دکھلا دے ان آنکھوں کو مدینہ کی زمیں آج
لاشہ ہو فداؔ دفن مدینہ میں ہمارا
اپنی ہے دعا اس کے سوا اور نہیں آج
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.