گو مرے ہاتھ میں حباب نہیں
گو مرے ہاتھ میں حباب نہیں
شیشۂ اشک بے شراب نہیں
غیر سے اپنے یار کا ملنا
اس برابر کوئی عذاب نہیں
پوچھ مت تیرے ہاتھوں اے میخوار
کون سا دل ہے جو کباب نہیں
اشک سے ہے تلاطمِ امواج
بحر کیا دیدۂ پر آب نہیں
کسی دل میں جگہ نہیں اس کو
تیرے کوچہ میں جو خراب نہیں
دل سے کیوں بھولے یار روز شمار
یہ تو فرصت علی الحساب نہیں
تو ہی ناکام رہ گیا فدویؔ
ورنہ کون اس سے کامیاب نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.