فاش اس کا راز آخر ہوگیا
وہ مری صورت سے ظاہر ہوگیا
ہم وہ اور وہ ہم بنے بے انقلاب
ہم میں ان میں سرنادر ہوگیا
میرے معنی میں وہی تھا باطناً
اب میں اس معنیٰ کا ماہر ہوگیا
نیستی میں بن کے مرآتِ وجود
اپنے جامے سے میں باہر ہوگیا
کہتے ہیں مسلم مجھے کافر تمام
کہتے ہیں مسلم کہ کافر ہوگیا
تیرے قرباں ساقیا آباد رہ
نشہ کیا پیتے ہی ساغر ہوگیا
کھو گیا میں کھو گیا میں کھو گیا
وہ ہی باطن وہ ہی ظاہر ہوگیا
رب ہی ٹھہرا میں نہ غوثی عبد ہی
کیا کہوں آخر میں کیا پھر ہوگیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.