Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

فاش اس کا راز آخر ہو گیا

غوثی شاہ

فاش اس کا راز آخر ہو گیا

غوثی شاہ

MORE BYغوثی شاہ

    فاش اس کا راز آخر ہو گیا

    وہ مری صورت سے ظاہر ہو گیا

    ہم وہ اور وہ ہم بنے بے انقلاب

    ہم میں ان میں سر نادر ہو گیا

    میرے معنی میں وہی تھا باطناً

    اب میں اس معنی کا ماہر ہو گیا

    نیستی میں بن کے مرآت وجود

    اپنے جامے سے میں باہر ہو گیا

    کہتے ہیں مسلم مجھے کافر تمام

    کہتے ہیں مسلم کہ کافر ہو گیا

    تیرے قرباں ساقیا آباد رہ

    نشہ کیا پیتے ہی ساغر ہو گیا

    کھو گیا میں کھو گیا میں کھو گیا

    وہ ہی باطن وہ ہی ظاہر ہو گیا

    رب ہی ٹھہرا میں نہ غوثیؔ ابد ہی

    کیا کہوں آخر میں کافر ہو گیا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے